تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:7

سعودی عرب و خلیجی ممالک میں لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے

جیو نیوز - ریاض.........سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا آخری عشرہ شروع ہونے پر لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے، جبکہ پاکستان میں بھی لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے۔ سعودی عرب میں آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں حرم شریف اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف کے لیے بیٹھ گئے۔ پاکستان میں بھی رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے پر آج ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اسلام آباد سمیت ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں معتکفین کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.