تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:22

اوفا برکس اجلاس: بھارتی وزیر اعظم اور چینی صدر کی طویل ملاقات

جیو نیوز - اوفا........بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی صدر سے ملاقات کی ہے، جس دوران انہوں نے اقتصادی راہداری منصوبے پر اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر کے درمیان یہ ملاقات روس کے شہر اوفا میں ہوئی، جہاں دونوں رہنما برکس ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم مودی اور چینی صدر ژی جن پنگ کے درمیان طویل ملاقات ہوئی، جس میں سرحدی تنازعات سمیت 2طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر پر تفصیلی بات کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چین کے صدر پنگ سے ملاقات کے دوران مودی نے کہا کہ لکھوی کی رہائی پر اقوام متحدہ میں بیجنگ کی پاکستان کی حمایت ناقابل قبول ہے۔ چینی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ دونوں ممالک کو لکھوی اور دہشتگردی کے مسئلے پر مذاکرات کرنے چاہئیں، ملاقات کے دوران بھارتی وزیر اعظم نے چین کی جانب سے پاکستان میں اقتصادی راہداری کے منصوبے پر بھارتی تحفظات سے بھی آگاہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.