20 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:16
فرانس :چوہدری شجاعت ہمہ وقت احتساب کیلئے تیار ہیں،چوہدری اکرم
جیو نیوز - پیرس...... رضا چوہدری...... پاکستان مسلم لیگ (ق)فرانس کے سینئر رہنما چوہدری محمد اکرم وسن نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی گئی فہرست میں شامل رہنمائوں کے خلاف چھان بین کیلئے فوری ٹریبونل کے قیام اور ایک ہفتے میں فیصلہ دینے کا مطالبہ کرکے قوم کی صحیح ترجمانی کی ہے۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئےچوہدری محمد اکرم نے کہا کہ اوورسیز سطح پر پی ایم اہل (ق) کے رہنمائوں اور کارکنوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں کہ اس وقت بھی پاکستان میں ایسا لیڈر موجود ہے جو ہمہ وقت اپنے احتساب کیلئے تیار ہے۔ انہوںنے کہا کہ عیدالفطر کے بعد ق لیگ فرانس عید ملن پارٹی کا ارادہ رکھتی ہے جس میں مرکزی قیادت کو بھی مدعو کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ نا صرف فرانس بلکہ یورپ بھر میں پارٹی کو منظم اور فعال بنایا جائے تنظیم نو کے سلسلہ میں پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر لبیک کہیں گے ۔