تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:43

اقوام متحدہ کے تحت آبادی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

جیو نیوز - نیویارک......اقوام متحدہ کے تحت آبادی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے ۔ رواں سال اِس دن کو اُن لوگوں سے منسوب کیا گیا ہے جو جنگوں ،تنازعات اور آفات کے باعث بے گھر ہوچکے ہیں ۔ بڑھتی ہوئی آبادی نے حکومتوں اور عوام کے لیے کئی چیلنج پیدا کیے ہیں ۔ جن میں ماحولیاتی تبدیلیاں ، خوراک ، انفرا اسٹرکچر اور دیگر مسائل شامل ہیں ۔ ان مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے تحت ہر سال گیارہ جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ رواں سال اس دن کا موضوع "ہنگامی صورت حال میں غیر محفوظ آبادیاں " ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ تنازعات اور آفات کے باعث تقریباً 6 کروڑ افراد بےگھر ہوچکے ہیں ۔ ان میں خواتین اور کم سن لڑکیاں زیادہ متاثر اور غیرمحفوظ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.