تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:57

افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکا، 25افراد ہلاک

جیو نیوز - کابل........افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کے قریب خودکش کار بم دھماکے میں 25افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے حملے کی شدید مذمت بھی سامنے آئی ہے۔ خوست پولیس کے سربراہ فیض اللہ غیرت نے بتایا کہ خودکش کار بم حملہ خوست شہر کے نواح میں واقع چیک پوائنٹ پر کیا گیا۔ حملے میں فوجیوں سمیت 25افراد ہلاک اور 10زخمی ہوئے۔ ادھر پاکستان نے خوست میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔ یہ حملہ امریکی فوجی اڈے کیمپ چیپ مین کے قریب کیا گیا، جو پہلے سی آئی اے کے زیر استعمال میں تھا۔ 2009میں اس کیمپ پر کیے گئے، حملے میں 7امریکی انٹیلی جینس افسران ہلاک ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.