تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 7:43

بغداد: کار اور خودکش دھماکوں میں 29افراد ہلاک، 81زخمی

جیو نیوز - بغداد.........بغداد میں2کار بم دھماکوں اور 1خودکش دھماکے میں 29افراد ہلاک اور 81زخمی ہوگئے۔ ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق بغداد کے علاقے الشعب میں ایک مارکیٹ کے قریب کھڑی کار میں زور دار دھماکا ہوا، جس میں 10افراد مارے گئے، جب سیکیورٹی اہلکار اور مقامی لوگ دھماکے کی جگہ پر جمع ہوئے، تو خودکش بمبار نے دھماکا کردیا۔ خودکش دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت مزید 10افراد مارے گئے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اس سے پہلے بغداد ہی کے ضلع بنوک میں بھی کار بم دھماکے میں 9افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.