تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:38

بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں امریکی خاتون کی پراسرار موت

جیو نیوز - نئی دہلی ..........بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ہوٹل کےکمرے میں ایک امریکی خاتون مردہ پائی گئی۔پولیس نے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کرامریکی خاتون کی لاش کو باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔خاتون کے جسم پر نیلے نشان موجود تھے ، پولیس نے خاتون کا تمام سامان بھی قبضے میں لے لیا ہے۔خاتون کی ہلاکت کی اطلاع نئی دلی میں موجود امریکی سفارت خانے کو بھی دے دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے خاتون کو تین چار دن سے اپنے کمرے سے نکلتےنہیں دیکھا، اور نہ ہی خاتون کے بارے میں کوئی اور معلومات موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.