تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:2

قرضہ بحران : یونان کو کچھ عرصے کے لیے یورو زون سے باہر کرنے پر غور

جیو نیوز - روم.......قرضہ بحران کے حل کے لئے یونان کو کچھ عرصے کے لیے یورو زون سے باہر کرنے پر غور جاری ہے۔ یورپی رہنماوں نے بیل آوٹ کے بدلے یونان سے مالی خودمختاری یورو زون کے حوالے کرنے کی شرط بھی رکھی ہے۔ یورو زون اور یونان کے درمیان مالی بحران سے متعلق جاری مذاکرات میں زیرِ غور متعدد تجاویز میں سے ایک یہ تجویز بھی ہے کہ یونان کو کچھ عرصے کے لیے یورو زون سے باہر کر دیا جائے۔ یورو زون ممالک کے وزرا نے دو روزہ مذاکرات کے بعد ممکنہ شرائط کا ایک دستاویز تیار کیا ہے ۔ تاہم یونانی حکومت کے ترجمان کے مطابق یہ تجاویز بہت بُری ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ کچھ تجاویز کا مقصد یونانی وزیراعظم اور ان کی حکومت کی تذلیل ہے۔ تاہم یونانی وزیرِاعظم ایلکسس تسپیراس کا کہنا ہے کہ وہ سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.