تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:6

بنگلہ دیش :رکشہ چوری کا الزام ،13سالہ لڑکا تشددسےہلاک

جیو نیوز - سلہٹ......بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں نامعلوم افراد نے رکشہ چوری کے الزام میں 13سالہ لڑکےکو بہیمانہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا،وڈیو سوشل میڈیا پر آنے سے عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔سلہٹ میں نامعلوم افراد نے 13 سالہ سبزی فروش لڑکے کو رکشہ چوری کے الزام میں مار مار کر موت کے منہ میں پہنچا دیا، یہ افراد اس منظر کی پوری و ڈیو بھی بناتے رہے۔وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ نامعلوم افراد نے بچے کو کھمبے اور رسی سے باندھا ہوا ہے اور اس کے پیروں پر ڈنڈے مارے جارہے ہیں۔بچہ اس ظلم کو برداشت نہ کرسکا اور موت کے منہ میں چلا گیا،بچے کے والد اور اہل محلہ نے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے،پولیس نے قتل کے الزام میں چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.