تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:47

ناسا کی خلائی گاڑی آج پلوٹو سیارے کے قریب سے گذرے گی

جیو نیوز - نیویارک....... ناسا کی خلائی گاڑی آج پلوٹو سیارے کے قریب سے گذرے گی۔ اس دوران نیو ہورائزنز New Horizons پلوٹو کی سطح کی تازہ ترین تصاویر لے گاامریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کا خلائی مشن نیو ہورائزنز آج پلوٹو کے انتہائی قریب سے گزرے گا جو اب تک کا پہلا خلائی تحقیقاتی مشن ہے ۔ ناسا کی خلائی گاڑی پاکستانی وقت کے مطابق آج شام تقریبا چھ بجے پلوٹو کے قریب سے گزرے گی ۔ اور اُس وقت اس کی رفتار انچاس ہزار پانچ سو ستر کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اس دوران، پلوٹو کی سطح سے خلائی گاڑی کا فاصلہ بارہ ہزار پانچ سو کلو میٹر رہ جائے گا ۔ خلائی مشن پلوٹو کی سطح کی تازہ ترین تصاویر لے گا ۔نیو ہورائزنز نو سال سے زیادہ عرصے سے مشن پر ہے اور اب تک تین ارب میل کا سفر طے کر چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.