21 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:32
بھارت: پشکرم کے مذہبی میلے میں بھگدڑ سے 6 افراد ہلاک ہو گئے
جیو نیوز - نئی دہلی......بھارتی ریاست آندھرا پرادیش میں پشکرم کے مذہبی میلے میں بھگدڑ سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔بھگدڑ سے متعددافراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعہ آندھرا پرادیش کے ضلع راجہ مندری میں پیش آیا ،جہاں مہا پشکارالو نامی مذہبی میلہ جاری ہے۔ 12 سال پہلے اسی مقام پر بھگڈر میں 39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔