21 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:46
آندھراپرادیش میں مذہبی میلے کے دوران بھگدڑ، 27 افراد ہلاک
جیو نیوز - آندھرا پرادیش.......بھارتی ریاست آندھرا پرادیش میں ہندوؤں کے ایک مذہبی میلے کے دوران بھگدڑ سے 27 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ آندھرا پرادیش کے ضلع راجہ مندری میں پیش آیا ،جہاں روایتی مذہبی میلہ جاری ہے۔ بھگدڑ سے متعددافراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ 12 سال پہلے اسی مقام پر بھگڈر میں 39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔