21 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:46
جناب، کیا ہم خودکشی کر سکتے ہیں؟ کسانوں کا بھارت سرکار کو خط
جیو نیوز - مہاراشٹرا......جناب کیا ہم خودکشی کرسکتے ہیں؟ یہ اجازت بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے کسانوں نے حکومت کو خط لکھ کر طلب کی ہے۔مہاراشٹرا کی ڈسٹرکٹ واردھا کی تین خواتین سمیت سات کسانوں نے انتظامیہ کو باقاعدہ خط لکھا ہے ، جس میں خودکشی کی اجازت طلب کی ہے۔ کسانوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والی تنظیم کے صدر اندولن سمیتی نے بتایا کہ حکومتی قواعد کے مطابق سیلاب ، قحط اور طوفان میں فصلوں کے نقصان کی صورت میں ہر کسان کو چار ہزار روپے امداد دی جاتی ہے۔اس امداد کے حصول میں ناکامی کے بعد کسانوں نے خودکشی کے لیے مہاراشٹرا حکومت سے گرین سگنل مانگ لیا ہے۔