21 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:46
طالبان کا شیڈو گورنر امین جان کوچی 12 ساتھیوں سمیت مارا گیا
جیو نیوز - کابل......افغان صوبے لغمان کے لئے طالبان کا شیڈو گورنر امین جان کوچی ننگر ہار میں افغان سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں اپنے 12ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ امین جان کوچی افغانستان کے سیکوریٹی ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکوریٹی کی صوبہ ننگر ہار میں ایک خصوصی کارروائی کے دوران اپنے 12 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوا۔ امین جان کوچی صوبہ لغمان کے لئےطالبان کا شیڈو گورنر تھا۔