تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:48

ناسا نے خلائی گاڑی کی پلوٹو کے انتہائی قریب سے گزرنےکی تصدیق کردی

جیو نیوز - نیویارک .......ناسا نے خلائی گاڑی کی پہلی بار پلوٹو کے انتہائی قریب سے گزرنے اور نیو ہورائزنز سے سگنل ملنے کی تصدیق کر دی ۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی مشن نیو ہورائزنز اپنے تاریخی سفر میں نظام شمسی کے آخری سیارے پلوٹو سے 7 ہزار 8 سو میل کے فاصلے سے گزرا۔ اس دوران خلائی گاڑی کی رفتار 14 کلومیٹر فی سیکنڈ تھی۔ جس کے 13 گھنٹے بعد میری لینڈ میں ناسا کے مشن آپریشنز کو خلا سے سگنل موصول ہو گئے ہیں۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ نیوہورائزنز کو زمین پر پلوٹو کے سطح کی تازہ ترین تصاویر اور ڈیٹابھیجنے میں وقت لگے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.