21 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:0
ایتھنز: بیل آؤٹ پیکیج کی شرائط، مظاہرین و پولیس میں شدید جھڑپیں
جیو نیوز - ایتھنز........یونان کی پارلیمنٹ میں بیل آؤٹ پیکیج کی شرائط پر بحث کے دوران حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ یونان کی پارلیمنٹ میں یورو زون کی جانب سے دیے گئے بیل آؤٹ پیکج کی شرائط پر بحث ہو رہی ہے، جبکہ پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں افراد بیل آوٹ پکیج کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بموں سے حملے کیے، جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 31افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایتھنز میں سرکاری ملازمین اور مختلف تنظیموں کی جانب سے بیل آوٹ پیکیج کے خلاف 24گھنٹے ہڑتال کی جا رہی ہے۔