22 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:5
میکسیکو : سابق منشیات ڈان کی جیل سے فرار کی وڈیو منظر عام پر
جیو نیوز - میکسیکو سٹی....... میکسیکو میں منشیات کے سابق ڈان جوکوئین گزمین کی جیل سے فرار کیلئے بنائی جانے والی سرنگ کی وڈیو منظر عام پر آ گئی۔میکسیکو میں منشیات کا سابق ڈان جوکوئین گزمین انتہائی سیکیورٹی والی جیل سے پانچ روز قبل ایک سرنگ کے ذریعے فرار ہوگیاتھا ۔ یہ طویل سرنگ اس کے زیر استعمال باتھ روم سے شروع ہوئی،میکسیکو حکام نے میڈیا کو اس سرنگ کا دورہ کرایا۔گزمین دوسری دفعہ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے،اسے 2014 میں گرفتار کیا گیا تھا، قیدی کے فرار ہونے کے بعد حکومت نے جیل ڈائریکٹر اور 34 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے،میکسیکو حکام نے گزمین کی اطلاع دینے پرتقریباً4 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔