تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:43

فرانس :ن لیگ فرانس کے صدر کا پرتکلف افطار عشائیہ

جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری.....حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے صدر چوہدری ریاض بھاپا کی طرف سے دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں، عہدیداروں اور فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پرتکلف افطار عشائیہ دیا گیا، جس میں پیری فیت کے میئر اور ڈپٹی میئر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے میئر نےکہا کہ میرے حلقے میں مختلف کمیونٹیوںکے لوگ آباد ہیں جو مل جل کر رہتے ہیں اور اپنے مذہبی تہوار اور ایام آزادانہ طور پر مناتے ہیں۔ انہوں نےافطار عشائیہ میںمدعو کرنےپر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ خوشی محسوس کررہے ہیں کہ اس موقع پر آپ کے درمیان موجود ہوں اور آپ کی مذہبی تقریب میںشرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ بعد ازں چوہدری ریاض بھاپا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام میں اجتماعی عبادت کے درجات بلند ہیں اورایسی تقریبات ایک دوسرے سے ملاقات کا موقع فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی ملک قوم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔افطار عشائیہ سے شیخ وسیم اور کامران الہٰی گھمن نے بھی خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.