22 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:19
بشکیک: پولیس مقابلے میں 4دہشتگرد ہلاک، 4سیکیورٹی اہلکار زخمی
جیو نیوز - بشکیک.........کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پولیس سے مقابلے میں 4دہشتگرد ہلاک، جبکہ 4سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے دارالحکومت بشکیک میں مرکز میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا، جہاں سے پارلیمنٹ ہاوس اور دیگر سرکاری دفاتر صرف ڈیڑھ کلو میٹر دور ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنیں گئیں اور دھویں کے گہرے بادل فضا میں بلند ہوتے دکھائی دیے۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے ترجمان کے مطابق پولیس سے مقابلے میں 4حملہ آور مارے گئے، جن کا تعلق ایک بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم سے تھا، جبکہ 4سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہیں۔