تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:19

امریکی صدر باراک اوباما نے عید الفطر پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد

جیو نیوز - واشنگٹن..........امریکی صدر باراک اوباما نے عید الفطر پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔ صدر براک اوباما نے ماہ رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کے موقع پر امریکا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر ہر امریکی شہری کو تمام عقائد کے پیروکاروں کا احترام اور اہمیت کا یاد دلاتی ہے۔ صدر اوباما نے نیویارک کے گورنر کی جانب سے عید کی چھٹیوں کو اسکول کیلنڈر میں شامل کرنے کے اقدام کو بھی سراہا ہے۔ نیویارک کے گورنر نے رواں سال مارچ میں پہلی بار سرکاری اسکولوں میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.