تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:43

طوفان نانگا جاپان سے ٹکرا گیا ، 2افراد ہلاک

جیو نیوز - ٹوکیو.....طوفان نانگا جاپان سے ٹکرا گیا، طوفان کے نتیجے میں مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک،39 زخمی ہو گئے۔جاپان میں طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار 126 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، کئی جزیروں میں تباہی پھیلانے کے بعد طوفان کا رخ مغربی جزیروں کی جانب ہے۔طوفان کے سبب 90 سے زائد ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ایئر پورٹ پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔جاری موسمی صورتحال کے باعث حکام نے دو لاکھ تیس ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.