22 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:0
چین :طوفانی بارش سے معمولات زندگی درہم برہم
جیو نیوز - بیجنگ.......چین کے جنوب مغربی علاقے میں طوفانی بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔شدید بارشوں کے بعد صوبہ گز ہو میں سیلابی صورتحال ہے ۔فصلیں تباہ ہونے سے لوگوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔سیلاب سے پچاس سے زائد مکانات،تین پل ،اور رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔سیلاب کے باعث کئی دیہات میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔