22 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:44
جوہانسبرگ: 2ٹرینوں کے تصادم میں 300سے زائد مسافر زخمی
جیو نیوز - جوہانسبرگ...........جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 2ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 300سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق جوہانسبرگ کے نواحی علاقے بوئسینز میں حادثہ اس وقت پیش آیا، جب کام سے فارغ ہونے کے بعد ملازمین ٹرین میں بیٹھ کر اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ مسافروں سے بھری ٹرین بوئیسنز اسٹیشن کے قریب کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں 300سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو اہلکار متعدد زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دیتے رہے جبکہ سو سے زیادہ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔