تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:15

کیلی فورنیا: جنگلات میں لگی آگ روڈ پر، گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں

جیو نیوز - سیکرامنٹو........امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے متعدد گاڑیوں کو جلا کر راکھ کردیا ہے۔ کیلی فورنیا کی جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو کر لاس اینجلس شہر کے قریب سڑک تک پہنچ گئی ہے اور ایک پل پر کئی گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے دوران آگ لگنے سے متعدد کاریں جل کر راکھ ہو گئی، آگ کے شعلے اور دھویں کے گہرے بادل فضا میں بلند ہوتے دکھائی دیے۔ آگ کے باعث اس اہم شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق متعدد گاڑیاں سڑک پر پھنس گئی ہیں، جن کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.