تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:0

مقبوضہ کشمیر:عید الفطر کے موقع پر کشمیریوں کے،بھارت مخالف مظاہرے

جیو نیوز - سری نگر........مقبوضہ کشمیر میں عید الفطر کے موقع پر کشمیریوں نے،بھارت مخالف مظاہرے کئے ، پاکستانی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرےلگائے ،قابض انتظامیہ نے تمام حریت قیادت کو گھرو ں میں نظربند کردیا ۔مقبوضہ کشمیر میں عید الفطر کے موقع پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود ہزاروں کشمیریوں نے سری نگر ، اسلام آبا د اور کِشتواڑ سمیت مختلف شہروں میں پاکستانی پرچم لہرائے اور بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔سرینگر،اسلام آباد ،بارہ مولہ اوربڈگام سمیت مقبوضہ وادی کے دیگر قصبوں میں لوگوں نے پاکستانی پرچم لہرائے اورجیوے جیوےپاکستان اور ہم کیا چاہتے آزادی ، کے فلک شگاف نعرے لگائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی فوج جموں و کشمیر سے نکل جائے۔قابض انتظامیہ نے حریت رہنماؤؤں کی نقل و حرکت پرپابندی لگاکر سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق سمیت متعدد رہنماوں کو گھروں میں نظر بند کردیا اور نماز عید اداکرنے سے روک دیا۔ پولیس نے سرینگر ،اننت ناگ اور ٓاسلام آباد میں حریت رہنماؤں کی نظر بندی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس پھینکی اور گولیاں چلائیں ۔بھارتی پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.