تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:0

پاکستان کےعلاوہ بھارت اوربنگلادیش میں بھی آج عید ہے

جیو نیوز - نئی دہلی.......پاکستان کے علاوہ ، آج بھارت اور بنگلادیش میں بھی عید منائی جارہی ہے جبکہ کئی ممالک میں کل عیدالفطر منائی گئی۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں مسلمانوں نے کل عید منائی،، آج پاکستان کےعلاوہ جن ملکوں میں عید منائی جارہی ہے ان میں بھارت ، بنگلادیش ، عمان شامل ہیں۔بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں نماز عید کا بڑا اجتماع جامع مسجد میں ہوا ، شاہی امام کی امامت میں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی ۔جبکہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، شام ، فلسطین ، مصر اور اردن کے علاوہ ترکی ، عراق اور افغانستان میں بھی عید الفطر جمعے کے روز منائی گئی ، اس کے علاوہ ، انڈونیشیا ، ملائیشیا ، آسٹریلیا اور برطانیہ میں بھی مسلمانوں نے جمعے کے دن عید منائی ، تاہم امریکا اور برطانیہ میں بعض کمیونیٹیز آج عید منا ئیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.