22 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:0
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی فرانس آمد پر شاندار استقبال
جیو نیوز - پیرس....... رضا چوہدری....... سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پارٹی کی سینئر رہنما بیگم فریال تالپور کے خاوند رکن قومی اسمبلی میئر منور تالپور ان کی صاحبزادی عائشہ تالپور اور پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے کوارڈنیٹر آغا تنویر اقبال کی فرانس آمد کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے پر تپاک اوروالہانہ استقبال کیااس موقع پر افتخار بلو بٹ، خواتین ونگ صدر مادام روحی بانو، جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی ، راؤ عارف ندیم اورملک محمد اسلم سمیت بھاری تعداد پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے اور ان خوش آمد کہنے کے ساتھ ساتھ پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔