تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:16

عراق :کار بم دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 120 ہوگئی

جیو نیوز - بغداد.......عراق کے مشرقی صوبے دیالا کے قصبے خان بنی سعد میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 120 ہوگئی۔ واقعے میں 130افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ داعش نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق کار بم دھماکا بغداد سے 30کلومیٹر دور خان بنی سعد شہر کی مصروف مارکیٹ میں ہوا۔ عید کی شام ہونے والا دھماکا اتنا شدید تھا کہ کئی عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔ ملبے سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ دیالا کی صوبائی حکومت نے 3دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ مزید کسی دھماکے کے پیش نظر صوبے میں عید الفطر کے باقی دنوں میں تمام پارک اور تفریحی مقامات بند کردیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.