22 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:16
امریکا کے نیوی مراکز میں زخمی ہونے والا اہل کار دم توڑ گیا
جیو نیوز - نیویارک......امریکی ریاست ٹینیسی میں نیوی مراکز میں فائرنگ سے زخمی ہونےوالا نیوی اہلکار دم توڑ گیا۔ امریکی نیوی حکام کے مطابق 16 جولائی کے حملے میں زخمی ہونے والا نیوی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایک روز قبل ریاست ٹینیسی کے علاقے Chattanooga میں نیوی اینڈ میرین ریزرو سینٹر اور فوجی بھرتی کے مراکز پر فائرنگ کے واقعات میں 4امریکی فوجی ہلاک جبکہ ایک فوجی اور ایک پولیس اہل کار سمیت 3افراد زخمی ہوئے تھے، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔