22 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:32
سعودی عرب میں داعش سے تعلق کے الزام میں 400 افراد گرفتار
جیو نیوز - ریاض......سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق کے الزام میں چار سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔سعودی عرب میں داعش سے منسلک گروہ پکڑا گیا، سعودی سیکیورٹی فورسز نے ایک کاروائی میں 4سو 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں 4 سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کا تعلق سعودی عرب سمیت 9مختلف ممالک سے ہے۔ گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد سعودی عرب میں مساجد، سیکیورٹی اہلکاروں اور سفارتی عمارتوں سمیت مختلف مقامات پر دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق داعش سے منسلک گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شامل کرتا تھا۔