22 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:4
ریاض: داعش کیخلاف کریک ڈائون میں37 افراد ہلاک، 120 زخمی
جیو نیوز - ریاض.........سعودی عرب میں داعش کے خلاف آپریشن میں شدت پسندوں سمیت 37افراد ہلاک اور 120زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ 400سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ کئی روز سے داعش کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک شدت پسندوں سمیت 37افراد ہلاک اور 120زخمی، جب کہ 430مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور ان میں زیادہ تر افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار افراد سعودی عرب اور اس کے باہر حملوں، سفارت کاروں کو نشانہ بنانے، فرقہ واریت اور مسجدوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جب کہ گرفتار افراد سعودی عرب میں مسجد میں دھماکوں سمیت کئی دیگر دہشت گردی کے واقعات میں بھی ملوث ہیں۔