22 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:1
صدر اوباما بیٹیوں کے ہمراہ گھومنے نیویارک سینٹرل پارک پہنچ گئے
جیو نیوز - نیو یارک ...... امریکی صدر بارک اوباما بھی بیٹیوں کے ساتھ تفریح پر نکل پڑے ۔نیو یارک سینٹرل پارک جا پہنچے ۔ ملنے والوں سے ہیلو ہائے کی ۔امریکی صدر بارک اوباما اپنی بیٹیوں ساشا اور مالیا کے ہمراہ نیویارک کے سنٹرل پارک پہنچے تو سیکیورٹی اہلکاروں نے پارک کو اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا ، باپ بیٹیوں کے تفریح کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی سروس کے پچاس ایجنٹس ڈیوٹی پر تعینات تھے ، لوگوں نے پارک میں امریکی صدر کو دیکھ کر خاصے جو ش و خروش کا مظاہرہ کیا ، امریکی صدر نے بیٹیوں کے ہمراہ پارک کی سیرکی اور راستے میں ملنے والے لوگوں سے ہیلو ہائے بھی کی ۔