22 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:1
امریکا : کیلی فورنیا میں ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد
جیو نیوز - نیویارک......امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں،امریکی پولیس کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے موڈسٹو (Modesto)میں ایک شخص کی ٹیلی فون کال پر گھر کی تلاشی لی گئی۔ جہاں سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ابتدائی طور پر لاشوں اور موت کی وجوہات سے متعلق معلوم نہیں ہوسکا ہے ،پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔