تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:17

کشمیری دنیا بھر میں آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

جیو نیوز - سرینگر.......پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم الحاقِ پاکستان منارہے ہیں۔کشمیری نمائندوں نے 1947 ءکو پاکستان سے الحاق کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی ۔19 جولائی1947 کو کشمیر کے عوامی نمائندوں نے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں پاکستان سے الحاق کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی، جس کی یاد میں ہر سال یہ دن منایا جاتا ہے۔اُس قرار داد میں جموں کشمیر اور اس کے عوام کی امنگوں، جغرافیائی اہمیت اور مذہب سمیت ایک جیسے ثقافتی ورثے کے باعث پاکستان کے ساتھ الحاق کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کشمیرکا مستقبل پاکستان سے لازم و ملزوم قرار دیا گیا تھا۔اسی قرار داد کی بنیاد پر برطانوی حکمرانوں نے برصغیر کی تقسیم فارمولے کے تحت یہ آزادی دی تھی کہ کشمیری جس ملک کے ساتھ چاہیں الحاق کرلیں۔کشمیری قیادت اور عوام نے عیدالفطر کے پہلے روز کل بھی پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار اس طرح کیا کہ بھارت مخالف مظاہروں میں پاکستانی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرےلگائے ، یہ مظاہرے سری نگر اسلام آباد اور کشتواڑ سمیت مختلف شہروں میں کیے گئے ،قابض انتظامیہ نے تمام حریت قیادت کو گھرو ں میں نظربند کردیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.