تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:17

امریکا: ریاست ایری زونا میں سیلابی ریلا کئی مکانات، گاڑیاں بہا لے گیا

جیو نیوز - ایری زونا......امریکا کی ریاست ایری زونا میں طوفانی بارشوں کے بعد دریا بپھر گیا ، سیلابی ریلا کئی مکانات اور گاڑیاں بہا لے گیا۔ ایری زونا کے وسطی علاقے میں شدید طوفانی بارشیں دریا میں پانی کی سطح بڑھنے کا سبب بنیں ،سیلابی ریلے میں کئی مکانات اور گاڑیاں بہہ گئیں ،سڑکیں زیر آب آنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ،ایک اندازے کے مطابق ایک ہزار سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہیں، متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.