تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:15

ترکی کے سرحدی قصبے میں خودکش کار بم حملہ، 28 افراد ہلاک

جیو نیوز - انقرہ.......ترکی کے سرحدی قصبے میں خودکش دھماکے سے 28 افراد ہلاک اورتقریباً 100 زخمی ہوگئے، حکام نے دھماکے میں داعش کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، پاکستان نے واقعے کی سخت مذمت کی ہے ۔ خودکش حملہ آور نے ترکی کے قصبے سوروچ میں دھماکا خیز مواد سے بھری کار ثقافتی مرکز سے ٹکرادی ۔ یہ علاقہ شام کے سرحدی قصبے کوبانی سے ملحق ہے ۔ دھماکے سے عمارت میں آگ لگ گئی ۔ حکام کے مطابق دھماکے میں 28 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوئے ۔ ترک وزارت داخلہ کے مطابق حملہ دہشت گردی کی کارروائی ہے اور دھماکے میں داعش کے ملوث ہونے کا امکان ہے ۔پاکستان نے دہشت گردی کے اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.