تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:3

امریکا اور کیوبا میں سفارتی تعلقات باضابطہ بحال

جیو نیوز - واشنگٹن......امریکا اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات نصف صدی بعد باضابطہ طور پر بحال ہوگئے، دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے سفارت خانے کھول دیے گئے ہیں ۔ پچھلے سال 17 دسمبر کو امریکی صدر بارک اوباما اور کیوبا کے صدر راؤل کاسترو کی تاریخی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان 50 سال سے زائد عرصے سے جاری سرد جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تھا۔ گذشتہ شب اس اعلان پر باضابطہ عمل کرتے ہوئے دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے سفارت خانے کھول دیے گئے ہیں ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری 14 اگست کو ہوانا کا دورہ کرکے سفارت خانے پر امریکی پرچم لہرائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.