تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:35

برازیل؛ طوفانی بارش اور سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر

جیو نیوز - پورتو الیگرے.........برازیل میں طوفانی بارش اور سیلاب نے ہزاروں افراد کو بے گھر کردیا۔برازیل کے شہر پورتو الیگرے (Porto Alegre) میں صرف ایک دن میں ایسی جم کر بارش ہوئی کہ ہر طرف پانی پانی ہوگیا۔ شہر کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔ حکام کے مطابق سیلاب سے سینتالیس ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ سول ڈیفنس کے اہلکار بلڈوزر اور کشتیوں کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکال رہے ہیں اور اب تک ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.