23 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:31
چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 کان کن ہلاک
جیو نیوز - بیجنگ ......چین میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 2 کان کن ہلاک اور 13 پھنس گئے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی علاقے ہی گینگ میں واقع کوئلے کی کان میں ایک سرنگ کی مرمت کے دوران مٹی کا تودہ گرگیا ۔ سترہ کان کن کان میں پھنس گئے جن میں سے دو نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ دو کان کن کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہیں جبکہ 13مزدور اب بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں، انہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔