23 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:47
شام میں القاعدہ کے اہم رہنما کی ہلاکت،امریکا نے تصدیق کر دی
جیو نیوز - واشنگٹن........امریکا نے کہا ہے کہ شام میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں القاعدہ کا ایک اہم رہنما مارا گیا ،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ، امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے علاقے ’’سرمادا‘‘ میں ایک فضائی کارروائی کے دوران القاعدہ کے خراسان گروپ سے تعلق رکھنے والا اہم رہنما محسن الفضلی مارا گیا ہے، یہ حملہ 8 جولائی کو کیا گیا تھا ۔