23 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:59
بھارتی حکومت نے حریت راہنما سید علی گیلانی کو پاسپورٹ جاری کردیا
جیو نیوز - نئی دہلی......بھارتی حکومت نے حریت راہنما سید علی گیلانی کو کم مدت کا پاسپورٹ جاری کردیا ہے ۔حریت کانفرنس کے رہنما سید علی شاہ گیلانی کو جاری کیے گئے پاسپورٹ کے کارآمد ہونے کی مدت 9 ماہ ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریجنل پاسپورٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ سید علی گیلانی کے گھر کے پتے پر ڈاک کے ذریعے بھیجا گیا ۔ پاسپورٹ کے لیے سید علی گیلانی کی درخواست مئی میں نامکمل معلومات کی بنیاد پر مسترد کردی گئی تھی ۔5 جون کو وہ پاسپورٹ حکام کے سامنے پیش ہوئے اور ضابطے کی کارروائی پوری کردی ۔ اس دوران انہیں خود کو بھارتی شہری بھی تسلیم کرنا پڑا ۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ سب نہ چاہتے ہوئے مجبوراً کررہے ہیں۔