23 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:31
اسرائیل ، پتھراؤ کرنے والے کیلئے 20 سال قید
جیو نیوز - تل ابیب ......اسرائیل کی پارلیمنٹ نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے، جس کے تحت گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے والے کو20 سال قید کی سزادی جائیگی۔اس قانون کی منظوری کو ایک فلسطینی رہنما نےمعتصبانہ اور ضرورت سے زیادہ سخت قرار دیا ہے۔ پارلیمنٹ میں قانون کے حق میں 69 جبکہ مخالفت میں 17 ارکان نے ووٹ دیا۔ گزشتہ سال مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کی جانب سے مظاہروں اور سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر پتھراؤ کے بعد اسرائیلی پارلیمنٹ نے یہ قانون منظور کیا ہے۔ پہلے پتھراؤ میں اگر کوئی شخص زخمی نہ ہو تو اس کی سزا3 ماہ تھی۔