23 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:47
افغانستان میں خودکش دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 38 زخمی
جیو نیوز - کابل......افغانستان کی مارکیٹ میں خودکش دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔ افغان صوبے فریاب کے گورنر کے مطابق المار قصبے کی مارکیٹ میں خودکش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک افغان فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔ دھماکے میں تقریباً 38 افراد زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔