تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:19

چلی میں تیز ہواؤں کے ساتھ برفباری، لوگوں کیلئے مشکلات

جیو نیوز - سان تیاگو......چلی میں تیز ہواؤں کے ساتھ برف باری نے لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کردیں، تیز ہواؤں نے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ چلی کےوسطی اور جنوبی علاقوں کو تیزہواؤں اور ٹھنڈے موسم نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور درجہ حرار منفی ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکاہے۔ حکام نے موسمی صورتحال کے پیش نظر لوگوں کو خبردار کرنا بھی شروع کردیا ہے جبکہ مزید برف باری اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔ بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.