23 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:31
بغداد: 2کار بم دھماکوں میں 21فراد ہلاک، 46سے زائد زخمی
جیو نیوز - بغداد........عراق کے دارالحکومت بغداد میں 2دھماکوں میں 21افراد ہلاک اور 46سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پہلا دھماکا بغداد کے مغربی ضلع بیاع کی مصروف کمرشل اسٹریٹ میں ہوا، جہاں کار بم دھماکے میں 16افراد ہلاک اور کم از کم 30افراد زخمی ہوئے، جبکہ دوسرا خود کش دھماکا بغداد کے ضلع الشعب میں پولیس اور فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر ہوا، جہاں دھماکے میں 5افراد ہلاک اور 16زخمی ہوئے۔ عراق میں پچھلے چند دنوں کے دوران بم دھماکوں میں تیزی آئی ہے، گزشتہ روز بھی 2بم دھماکوں میں 30افراد مارے گئے تھے۔