23 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:31
روسی راکٹ 3خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ
جیو نیوز - ماسکو......روس کا خلائی راکٹ دو مہینے تاخیر کے بعد 3 خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہو گیا،روسی "سویوز" راکٹ قازقستان کے بیکارنور خلائی مرکز سے 3خلابازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوا ۔ اس میں روس، امریکا اور جاپان کے ایک ایک خلا باز سوار ہیں ۔ تینوں خلا بازوں کو مئی میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانا تھا لیکن مسلسل 3 بار خلائی راکٹوں کی ناکامی کے باعث مشن تاخیر کا شکار رہا ۔ ناسا کے مطابق خلائی راکٹ 6گھنٹے میں بین الا اقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ جائے گا۔ تینوں خلا باز 5ماہ تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر رہیں گے۔