تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:31

ایتھنز: بیل آؤٹ پیکیج، حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

جیو نیوز - ایتھنز..........یونان کی پارلیمنٹ میں بیل آؤٹ پیکیج کی شرائط پر بحث کے دوران حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ یورو زون کی جانب سے یونان کے لیے 86ارب یورو کے بیل آؤٹ پیکج کی سخت شرائط پر یونانی پارلیمنٹ میں بحث ہو رہی ہے، جبکہ بیل آوٹ پکیج کے مخالفین پارلیمنٹ کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔ دارالحکومت ایتھنز میں ہزاروں افراد حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر فائر کریکر اور پٹرول بموں سے حملے کیے۔ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ کے چاروں اطراف پولیس چوکس کھڑی ہے۔ یونانی پارلیمنٹ یورو زون کی جانب سے بیل آوٹ پکیج کے بدلے عائد بعض شرائط کی پچھلے ہفتے منظوری دے چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.