تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:19

بھارتی ریلوے پولیس اہل کاروں کے ہاتھوں مبینہ قتل

جیو نیوز - اترپردیش.......بھارتی ریاست اتر پردیش میں ریلوے پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ایک قومی کھلاڑی کو چلتی ٹرین سے دھکا دے کر مار ڈالا۔ قومی ایتھلیٹ ہوشیار سنگھ کی بیوی کے مطابق لیڈیز کوچ میں بیٹھا ہونے پر پولیس اہلکاروں نے اسے فوری لیڈیز کمپارٹمنٹ سے اترنے کو کہا،جس پر اس کے شوہر نے اگلے اسٹیشن پر وہاں سے چلے جانے کا وعدہ کیا۔ بعد میں پولیس اہلکاروں نےاس سے 200روپے مانگےاور پیسے نہ دینے پر قومی کھلاڑی کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا۔ یہ واقعہ تین روز قبل پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.