تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:16

ترک فضائیہ کے شام میں داعش کے ٹھکانوں پرحملے

جیو نیوز - انقرہ.....ترکی میں بم دھماکے اور پرتشدد واقعات کے بعد حکومت نے داعش اور کرد جنگجوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی ہے۔ ترک فوج کی جانب سے جاری ویڈیو کے مطابق فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے گزشتہ روز پہلی بار شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ سیرین آبزرویٹری گروپ کے مطابق اس حملے میں داعش کے 9جنگجو ہلاک اور 12زخمی ہوئے تھے۔ ترکی کے جنگی طیاروں نے آج دوسری بار شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ جبکہ کردش ورکرز پارٹی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک فضائیہ کے طیاروں نے شمالی عراق میں کردوں کے کیمپوں پر بمباری کی ہے۔ تاہم ترک حکومت نے ان حملوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.