24 اگست 2015
وقت اشاعت: 6:35
دنیا بھر میں بارشوں کا موسم،کشمیر میں 2بچے ہلاک
جیو نیوز - سرینگر .......دنیا کے مختلف ملکوں میں موسم کیا رنگ دکھا رہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک اور10 زخمی ہو گئےہیں۔حکام کے مطابق بل ٹال میں امر ناتھ یاترا کیمپ کے اطراف میں سیلابی ریلے میں 11 افراد بہہ گئے ۔ ادھرچین کے جنوبی ،وسطی اور مشرقی حصوں میں موسلادھار بارشوں نے جل تھل ایک کردیا، بارش کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آ گئیں اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔محکمہ موسمیات نے شہر شین زین میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔شہر گوائے ڈینگ کی سڑکوں پر گھٹنوں گھٹنوںوں پانی کھڑا ہو گیا۔حکام کے مطابق یہاں 138 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ایک اور علاقے میں ٹریفک جام کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔محکمہ موسمیات نے مزید 3 دن تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔دوسری جانب برازیل کے جنوبی علاقوں میں شدید سیلاب نے تباہی مچادی،دریائے گوئبا میں آئے سیلاب سے 61 شہر متاثر ہوئے،شہریوں نےمتاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع کر دی۔